ماسکو:”چائنا ان اسپرنگ ٹائم:دنیا کے لیے چین کے ترقیاتی مواقع ” کے عنوان سے عالمی مکالمے کا روس خصوصی سیشن ماسکو میں منعقد ہوا۔چین اور روس کی سیاسی، علمی اور میڈیا کے شعبے کی شخصیات سمیت تقریباً دو سو مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ بین الاقوامی معیار کی مربوط نشریات، سائنسی و تکنیکی جدت اور میڈیا وسائل کی برتریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چینی طرزِ جدیدیت کے ثمرات کو دنیا تک بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ چین کی ترقی دنیا سے الگ نہیں ہو سکتی اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ ہم مل کر عالمی امن و ترقی کے فروغ اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ تقریب میں سی ایم جی کی جانب سے تیار کردہ پہلا بڑا صنعتی ثقافتی پروگرام “ہنر مند کاریگروں کا ریکارڈ” پیش کیا گیا۔ روس ،قازقستان اور جارجیا کے دیگر مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی کوریج کی۔
Trending
- رضااللہ ہیرو، زیرو پھر ہیرو
- مسلم لیگ (ق) ہیومن رائٹس ونگ کا اہم اجلاس، تنظیم سازی اور عوامی شکایات کے حل پر غور
- ایلیگزینڈر زیوریو نے پہلی مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
- گزشتہ سال نافذ ہونے والا نیا وائیڈ بال قانون کیا ہے؟ ثناء میر نے وضاحت کردی
- مریم نواز کا بیٹی کے نکاح پر شاہانہ لُک توجہ کا مرکز، جانیے لباس کی خاص تفصیلات
- ملک میں آج بھی سونا سستا ہو گیا
- 72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ نے 20 سالہ لڑکی سے شادی کرلی
- چین مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے اندرونی اور ضمنی خطرات پر خاص توجہ دیتا ہے، چینی وزارت خارجہ
- جب اے آئی دنیا کو “لکھنے” لگے: ہم ایک بےآواز علمی جنگ کے سامنے کھڑے ہیں
- فلپائن کے چین کی حدود میں نام نہاد سمندری دائرہ اختیار کے دعوے غیر قانونی ہیں، چینی وزارت خارجہ