
(24 نیوز )ممبئی کے ہجوم نے معروف انڈین سٹار سلمان خان کی سیکیورٹی کو دائو پر لگا دیا ، صلو بھائی ممبئی کے قریب تھانے میں واقع اسٹیڈیم میں ایک عوامی تقریب کے دوران شدید ہجوم میں گھر گئے۔
ایونٹ کے دوران مداحوں کی بڑی تعداد نے اسٹار اداکار کے قریب آنے کی کوشش کی، جس کے باعث صورتحال بے قابو ہوگئی، سلمان خان کی سیکیورٹی پر مامور ٹیم ہجوم کو قابو کرنے میں ناکام رہی، انہیں وہاں سے پولیس قافلے کے ذریعے بحفاظت نکالا گیا۔
اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں میں حالیہ دھمکیوں کے تناظر میں اسٹار اداکار کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی، خوش قسمتی سے سلمان خان محفوظ رہے، اس نوعیت کے واقعات اداکار کی مقبولیت کے ساتھ اُن کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو اجاگر کرتے ہیں۔
سلمان خان کی اگلی فلم ماتر بھومی ہے، جو اگست 2026ء میں ریلیز ہوگئی جبکہ اُن کے اگلے پروجیکٹ میں اداکارہ نین تارا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
پی این پی