بیجنگ : چین کی وزارت قدرتی وسائل کے زیر انتظام 42 ویں چینی انٹارکٹک مشن اور آئس بریکر “شیوئے لونگ” کی ٹیم اپنی تمام ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد چین واپس پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ آئس بریکر “شیوئے لونگ” نومبر 2025 کو شنگھائی سے روانہ ہوا اور اس نے 160 دنوں میں 34ہزارناٹیکل میل سے زیادہ کا سفر کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق موجودہ سائنسی ریسرچ مشن نے شرکاء کی تعداد، معمول کے سازوسامان اور مجموعی کام کے حجم کے لحاظ سے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ چینی سائنسی ریسرچ ٹیم نے جزیرہ نما انٹارکٹکا، بحیرہ کاسموناٹ اور بحیرہ امنڈسن سمیت کلیدی سمندری علاقوں میں 61 اسٹیشنوں پر جامع سروے کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ،جبکہ 14 سی بیڈ آبزرویشن آلات کی تنصیب اور واپسی کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ چینی ریسرچ ٹیم نے تین ونٹر ریسرچ اسٹیشنز، انٹارکٹکا کے فضائی اور اندرونی حصوں میں متعدد سروے، نگرانی، پروجیکٹس کی تعمیر، رسد کی فراہمی اور عملے کی نقل و حمل کے فرائض بھی انجام دیئے۔اس مہم کے ذریعے قومی سطح کے پانچ بڑے سائنسی پروگراموں کے تحت 45 تحقیقی منصوبوں کی عملی تکمیل میں معاونت فراہم کی گئی۔
Trending
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی گئی
- بل گیٹس کی مستقبل کے بارے میں تشویشناک پیشگوئی
- ،مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے لاکھوں روپے برآمد
- محبت کا اظہار مہنگا پڑ گیا، بوائے فرینڈ کی گاڑی لپ اسٹک بوسوں سے بھرنے پر جرمانہ
- کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی
- جہاز کے ذریعے مچھر جرمنی پہنچ گیا، کاٹنے سے ایک ایئرپورٹ ملازم ہلاک
- نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کی وجہ زلزلہ نہیں بلکہ کچھ اور تھا: امریکی ادارے نے بتادیا
- جیسوال اور ویبھاؤ کو معمولی سزا دیے جانے پر سنجے منجریکر برہم
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار
- نیپال میں بپھرا ہوا سیلاب سیکڑوں سیاحوں کو بہا لے گیا، 300 سے زائد ہلاکتیں، سیکڑوں لاپتا