اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر کے خطے میں کشیدگی کے مزید اضافے کو روکا اور عارضی جنگ بندی اور مذاکرات کے آغاز کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا۔جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں ویٹو کے استعمال سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی نمائندے نے کہا کہ چین خلیجی ممالک کے تحفظات کو مکمل طور پر سمجھتا ہے، تاہم سلامتی کونسل کے اقدامات کا مقصد صورتحال کو ٹھنڈا کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ غیر مجاز فوجی کارروائیوں کو جواز فراہم کرنا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی اقدام سے طاقت کے استعمال کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ایسے اقدامات کیے جانے چاہئیں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کریں یا تنازع کو بڑھائیں۔فو چھونگ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کا مسئلہ دراصل ایران سے متعلق تنازع کے اثرات کا نتیجہ ہے، اور صورتحال کو بنیادی طور پر بہتر بنانے کے لیے مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے۔
Trending
- ایف بی آر کا سوشل میڈیا سے کمانے والوں کیلئے ٹیکس کا خصوصی طریقہ متعارف
- شہباز شریف کی یورپی یونین کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقات، تجارت اور جی ایس پی پلیس کی اہمیت پر زور
- مسلسل 5واں مثبت دن، 100 انڈیکس میں 833 پوائنٹس کا اضافہ
- پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اگست میں 316ملین ڈالر تک پہنچ گئی
- شینزو-20 اور شینزو-21 کے خلابازوں کو اعزازی القابات اور میرٹ میڈل دینے کی تقریب کا انعقاد
- بند اسٹیل ملز سے 3 سال میں 79 ارب کا نقصان
- ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
- دس روپے کی تصویر – ایکسپریس اردو
- ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار