News Views Events

ایم این اے فرخ خان کا آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم

ایران کا فیصلہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم

0

اسلام آباد:(نعیم اختر) پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی فرخ خان نے ایران کے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلنے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان روشن ہو گیا، تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان سمیت درآمدی معیشتوں کو بڑا ریلیف ملے گا، خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور تجارتی راستوں کی بحالی انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں فرخ خان نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی سپلائی کا اہم راستہ ہے اور اس کی بحالی سے خام تیل کی ترسیل معمول پر آئے گی، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے درآمدی ممالک کے لیے یہ پیش رفت انتہائی اہم ہے کیونکہ تیل قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل کم ہوگا، زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم پڑے گا اور مہنگائی میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ توانائی لاگت میں کمی سے صنعتی پیداوار، ٹرانسپورٹ، زراعت اور برآمدی شعبہ بھی فائدہ اٹھائے گا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہے گا اور تجارتی سرگرمیاں مزید مستحکم ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.