پی ایس ایل: راولپنڈیز کو ایونٹ میں پہلی فتح کیلیے 138 رنز کا ہدف درکار
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 34ویں میچ میں راولپنڈیز نے شکست کے تسلسل کو توڑتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پہلے میچ میں فتح حاصل کرلی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 137 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوون کونوے 40، کرس گرین 29 اور مارک چیمپین 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔
راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر، ڈین فوریسٹر اور سعد مسعود نے 2، 2 جبکہ آصف آفریدی، نسیم شاہ اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
راولپنڈیز نے 138 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
راولپنڈیز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 45 رنز بنائے جبکہ ڈیرل مچل نے 32، ڈیان فورسٹر نے 13 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی راولپنڈیز کی ٹیم اب تک ایک بھی فتح حاصل نہیں کرسکی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پی این پی