News Views Events
Apna Watan

دوسری خوشخبری کے بعد دیپیکا پڈوکون کی پہلی عوامی جھلک

0

بالی ووڈ کی سپر اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے دوسری بار والدین بننے کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ایک ساتھ جلوہ گر ہو کر مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ستاروں کو 28 اپریل کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جہاں یہ جوڑی حمل کی خوشخبری منظر عام پر آنے کے بعد پہلی بار میڈیا کی نظروں میں آئی۔

چند روز قبل 19 اپریل کو دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری اولاد کی آمد کی خوشخبری شیئر کی تھی، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اپنے روایتی گلیمرس انداز کے برعکس اس بار دونوں نے سادگی کو ترجیح دی۔ دیپیکا پڈوکون نیلے رنگ کے آرام دہ لباس اور پیلے اسنیکرز میں نظر آئیں، جبکہ رنویر سنگھ نے ڈھیلی ٹی شرٹ، کارگو جینز اور سن گلاسز کے ساتھ کیژول انداز اپنایا۔ رنویر کو دیپیکا کا خاص خیال رکھتے ہوئے گاڑی سے اترنے میں مدد دیتے اور ان کے ساتھ قریب رہتے دیکھا گیا۔

یہ جوڑا 2018 میں اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔ دونوں کی پہلی بیٹی دعا پڈوکون سنگھ ستمبر 2024 میں پیدا ہوئی تھی، اور اب دوسری خوشخبری نے مداحوں اور شوبز شخصیات میں خوشی کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔

حمل کے باوجود دیپیکا پڈوکون اپنے پیشہ ورانہ منصوبوں میں بھی سرگرم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ایٹلی اپنی نئی ایکشن فلم ’’راکا‘‘ کے شیڈول میں تبدیلیاں کررہے ہیں تاکہ اداکارہ کی صحت اور آرام کو ترجیح دی جا سکے۔ اس فلم میں الو ارجن بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.