امریکا نے ایرانی فضائی کمپنیوں سے تعاون کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کردیا
واشنگٹن(پی این پی)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ جو کمپنیاں ایران کی فضائی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری تعاون جاری رکھیں گی،
وہ امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ اقدام ایران پر جاری دباؤ کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایران کے مالی اور لاجسٹک نیٹ ورک کو محدود کرنا ہے۔ حکام نے کہا کہ بعض ایرانی ایئرلائنز پر الزام ہے کہ وہ حساس سرگرمیوں یا خطے میں مخصوص گروہوں کی معاونت میں ملوث رہی ہیں۔دوسری جانب ایران نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور سیاسی دباؤ قرار دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان کی فضائی کمپنیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے اس قسم کی پابندیاں عالمی کمپنیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں، خاص طور پر وہ ادارے جو بین الاقوامی ہوا بازی یا سپلائی چین میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ امریکی پابندیوں کا دائرہ اکثر سیکنڈری سینکشنز تک پھیل جاتا ہے، جس کے تحت غیر امریکی کمپنیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں اگر وہ ایران کے ساتھ کاروبار جاری رکھیں گی۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.