اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گردی کے مسائل پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں چین نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے اور نئی ٹیکنالوجیز سے پیدا ہونے والے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جائے۔ اجلاس کے آغاز سے قبل تمام شرکا نے کھڑے ہو کر 9/11 کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی روز سلامتی کونسل نے ایک صدارتی بیان بھی جاری کیا، جس میں انٹرنیٹ، سیٹلائٹ مواصلات، ورچوئل اثاثوں اور ڈرونز سمیت نئی ٹیکنالوجیز کے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قائم مقام سربراہ سون لے نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اتحاد اور تعاون مزید مضبوط بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے مرکزی ہم آہنگی کے کردار کو بروئے کار لاتے ہوئے سکیورٹی اقدامات کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہونے سے روکنا چاہیے اور دہشت گردی کو کسی مخصوص ملک، قوم یا مذہب سے جوڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔نئی ٹیکنالوجیز سے پیدا ہونے والے خطرات کے حوالے سے چین نے حکمرانی کے اصولوں اور نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کی نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دینے پر زور دیا۔ چین نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس سمیت دیگر کثیرالجہتی فریم ورکس کے تحت انسدادِ دہشت گردی تعاون میں فعال طور پر شمولیت جاری رکھے گا، بین الاقوامی برادری کے ساتھ انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ کرے گا اور متعلقہ ممالک کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد دے گا، تاکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔
Trending
- صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے، ناصر حسین
- برکس تعاون میکانزم کو مسلسل فروغ مل رہا ہے، چینی صدر
- ’وہ مجھے بیوی نہیں، کچھ اور سمجھتے تھے‘، ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ کے چونکا دینے والے انکشافات
- مٹی کا تیل 17روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا
- چین کی بین الاقوامی انسدادِ دہشت گردی تعاون مضبوط بنانے کی اپیل
- مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
- 26ویں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں چین میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع نمایاں
- امریکا فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے، چینی وزارت تجارت
- چینی صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے
- چین 2027 میں برکس کی صدارت سنبھالے گا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔
Prev Post
مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے حوالے سے چین کا کردار قابل تحسین ہے ، سابق وزیر اعظم اردن
Next Post