لودھراں : جہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کی جانب سے 12 ایم پی آر گیلے وال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 732 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ 300 سے زائد مریضوں کے مفت آپریشن بھی کیے گئے جس سے کئی افراد کی بینائی بحال ہوئی اور ان کی زندگیوں میں نئی روشنی آئی۔ جہانگیر خان ترین نے کیمپ کا دورہ کیا، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں میں واپس آتی روشنی دیکھ کر دل کو جو سکون ملتا ہے، وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے وسائل کو ان لوگوں تک پہنچائیں جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔ اگر ہم کسی ایک انسان کی زندگی میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں تو یہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی سہولیات ہر انسان کا بنیادی حق ہیں اور اس حق کو یقینی بنانے کے لیے ایسے فری کیمپس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک امید کی کرن قرار دیا۔ایل پی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالصبور نے جہانگیر خان ترین کو بریفننگ دی اور بتایا کہ اب تک منعقدہ 46 فری آئی کیمپس میں 75 ہزار مریضوں کا مفت چیک اپ، ادویات و چشمے فراہم کیے جا چکے ہیں جبکہ ان کیمپس میں ساڑھے 10 ہزار مریضوں کے کامیاب آپریشن بھی کیے جا چکے ہیں۔
Trending
- حمیرا بانو نے عثمان پیرزادہ سے شادی کی تردید کر دی، اصلی شوہر کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
- وزیراعظم ٹاسک فورس کی بحری اصلاحات، میری ٹائم شعبے میں نمایاں کامیابیاں
- مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
- عارف سعید اسلامک سالیڈیرٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب
- آئمہ بیگ کی خود کو سنگل قرار دینے کے بعد دوسرے موقع اور وفاداری پر معنی خیز پوسٹ
- پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی: گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ
- سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
- انگلش کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
- لیڈی گاگا اور منگیتر مائیکل پولانسکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
- ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ترقی پذیر معیشتوں کیلیے اہم موقع ہیں، بلال بن ثاقب