بیجنگ :سیرا لیون کے صدر جولئیس مادا بائیو نے نیویارک میں چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ہفتہ کے روز چین کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین اور سیرا لیون کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ ان تعلقات کا رخ ترقی کی جانب ہے اور ان کا بنیادی ستون باہمی احترام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ دوطرفہ تعلقات مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔ چین ثابت کر چکا ہے کہ وہ سیرا لیون کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔صدر جولئیس مادا بائیو نے کہا کہ کرونا وبا کے مشکل دور میں بھی، چین نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور سیرا لیون کو ملنے والی ابتدائی ویکسینز میں سے کچھ چین کی جانب سے آئی تھیں۔ انہوں نےاس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے خصوصی طور پر ان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور سیرا لیون میں وبا کے دوران کے حالات دریافت کیے ۔ایسے وقت جب دنیا کے تمام ممالک اپنے اپنے معاملات میں الجھے ہوئے تھے، یہ اقدام احترام اور اخلاص سے لبریز تھا، جو آج کی دنیا کو سب سے زیادہ درکار ہے۔انہو ں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت کرنا ہر ملک کے رہنما کے فرض ہے اور یہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب عالمی رہنما ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں ، تجربات شیئر کریں ، ہمدردی کا جذبہ رکھیں اور یوں اس خیر سگالی کا فائدہ عام شہریوں تک پہنچتا ہے ۔ چین نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک قابل اعتماد دوست ہے۔زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون کے بارے میں سیرا لیون کے صدر نے کہا کہ چین پہلے ہی سیرا لیون کا شراکت دار ہے۔ چین نے زرعی انقلاب میں کامیابی حاصل کی ہے اور ان کے علم کے مطابق ، تمام ترقی یافتہ صنعتی ممالک نے پہلے زراعت کے راستے کو اپنایا اور خوراک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی خودمختاری کے علاوہ، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں خوراک کی خودمختاری بھی حاصل ہو، اور یہی وہ وجہ ہے کہ وہ زراعت کے فروغ کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ سال 2026 افریقہ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ ہے۔ چین نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم مئی 2026 سے 53 افریقی ممالک پر جن کے ساتھ چین کے سفارتی تعلقات ہیں، مکمل طور پر صفر محصولات کا اطلاق کیا جائے گا۔ یہ ایک نئے دور کے غیر معمولی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی عملی مثال ہے۔ اس کے ذریعے، چین دنیا کی پہلی بڑی معیشت بن گیا ہے جس نے اپنے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام افریقی ممالک اور تمام کم ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ یکطرفہ اور مکمل کوریج کے ساتھ صفر محصولات کا اعلان کیا ہے۔سیرا لیون کے صدر نے کہا کہ ہم ایک ایسے چین کی توقع کرتے ہیں جو دوستوں کے ساتھ مل کر ترقی کرے کیوں کہ ترقی اور دوستی میں کوئی تضاد نہیں۔ چین اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ دوستوں کو بھی ساتھ لے کر چلتا ہے اور اس رویے سے ایک پر امن دنیا کا قیام آسان ہو گا ۔
*****************
Trending
- کراچی؛ گھر سے 22 سالہ ہندو نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- جاپان میں ایشین گیمز کا آغاز، 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شریک
- یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
- سی پیک فیز ٹو میں فضائی رابطے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو
- خواتین کو دوستی کی پیش کش کرنے والے اہلکار کی ویڈیو سامنے آگئی
- Kohat Attack: Shaheen and Shahid Afridi pay tribute to security forces.
- فیکٹ چیک: کیا ایڈ شیران نے ساتھی فنکاروں کے ٹور چھوڑنے کے بعد اکیلے کنسرٹ میں پرفارم کیا؟
- پاک سویڈن سرمایہ کاری مذاکرات نومبر میں ہونے کا امکان
- کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
- ایشین گیمز: اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو کرے گا
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔