ٹیلنٹ ہے تو میدان میں آؤ، میرٹ پر مبنی کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم
ٹیلنٹ ہے تو میدان میں آؤ، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے میرٹ پر مبنی کھیلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نیشنل ٹیلنٹ آئیڈینٹیفیکیشن اینڈ ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو ایک شفاف اور باقاعدہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو قومی سطح پر پیش کر سکیں۔
یہ اقدام پاکستان کے اسپورٹس سسٹم میں موجود ایک دیرینہ خلا کو پُر کرنے کی کوشش ہے۔ یہ پروگرام 12 سے 25 سال کی عمر کے تمام پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا ہے۔
کرکٹ کے علاؤہ باقی تمام کھیلوں کی درخواستیں پی ایس بی کی ویب سائٹ کے ذریعے اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
اس عمل میں کسی بھی مرحلے پر کوئی فیس نہیں رکھی گئی اور درخواستیں پورا سال جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
اس نظام کے تحت درخواستوں کی ابتدائی جانچ ایک آزاد ماہرین کے پینل کے ذریعے کی جائے گی۔ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو متعلقہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کو بھیجا جائے گا۔
فزیکل ایویلیوایشن کیمپس اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفرآباد، گلگت اور اسکردو سمیت مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔
پی این پی