News Views Events
Apna Watan

ایران کو فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بڑا دھچکا

0

ایرانی  فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اہم کھلاڑی علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

وہ پولینڈ کے کلب لیک پوزنان کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ کے دوران زخمی ہوئے جہاں ٹیسٹ کے بعد ان کے بائیں گھٹنے کے اے سی ایل لیگامینٹ کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی۔

کلب کے مطابق علی غولیزادے کی جلد سرجری ہوگی جس کے بعد انہیں کئی ماہ تک بحالی کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

یہ صورتحال ایران کے لیے بڑا نقصان ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی سمجھے جاتے تھے۔

دوسری جانب ملک میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے باعث فٹبال سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، تاہم کھلاڑی تہران میں محدود تربیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایران کے اسٹار فارورڈ سردار آزمون کی ٹیم میں واپسی بھی غیر یقینی ہےکیونکہ حالیہ تنازع کے بعد انہیں اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اعلان کیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شیڈول کے مطابق شرکت کرے گا اور اپنا پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.