عالمی سطح پر ڈالر مضبوط ہونے، جغرافیائی صورتحال بہتر ہونے کی امید زیورات کی طلب بڑھنے کے باعث اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے طلب میں دوبارہ اضافہ کر دیا ہے۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں تین روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ بڑے نوعیت کے اضافے کا رجحان غالب ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 111ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 666 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 11ہزار 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 88ہزار 962روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 9ہزار 517روپے کے اضافے سے 4لاکھ 19ہزار 206روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 23سینٹس کے اضافے سے 75ڈالر 88سینٹس کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 223روپے کے اضافے سے 8ہزار 072روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 191روپے کے اضافے سے 6ہزار 920روپے کی سطح پر آگئی۔
پی این پی