ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان بنگلادیش کیلیے تر نوالہ ثابت، 104 رنز سے شکست
ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان بنگلادیش کیلیے تر نوالہ ثابت ہوا، میزبان ٹیم نے باآسانی 104 رنز سے شکست دے دی۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈبییوٹنٹ عبداللہ فضل 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ دیگر کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
سلمان علی آغا 26، محمد رضوان، سعود شکیل اور اذان اویس 15، 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نمعمان علی 4، امام الحق اور کپتان شان مسعود 2، 2، حسن علی ایک اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5، تیج الاسلام اور تسکین احمد نے 2، 2 جبکہ مہدی حسن میراز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پی این پی