News Views Events
Apna Watan

ایرانی صدر نے ساڑھے 4 ہزار سال پرانے درخت کی تصویر کیوں شیئر کی؟

تہران (پی این پی)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا سرو کا یہ درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔ یہ اس دھرتی پر ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔ واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ چین پر امریکی صدر ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا۔ صدر شی نے باغ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے تھے اور بتایا تھا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس جگہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ ماحول بہت پسند آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ صدر پزشکیان نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر اس لیے بھی شیئر کی کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تہذیب اجاڑنے کی دھمکی دی تھی۔

پی این پی

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.