بیجنگ:حالیہ دنوں چائنا ایرواسپیس انوویشن کی تیار کردہ لی شون۔1 کے اپر اسٹیج نے پروپلشن سسٹم کے متعدد تجربات مکمل کیے ہیں اور اس کی پہلی پرواز اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔اپر اسٹیج کو عام طور پر ایک “خلائی شٹل” کی طرح سمجھا جا سکتا ہے، جو راکٹ اور اس کے ذریعے خلا میں بھیجے جانے والے خلائی جہاز کے درمیان نصب ہوتا ہے۔ راکٹ انہیں خلا میں پہنچاتا ہے جبکہ سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں پہنچانے کا اگلا کام “اپر اسٹیج” انجام دیتا ہے۔مسلسل کئی ماہ تک جاری رہنے والے تجربات کے دوران “لی شون۔1 اپر اسٹیج کے انجن کی مجموعی طور پر 5211 سیکنڈ تک اگنیشن آزمائش کی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اب پرواز کے تجربات کے مرحلے میں داخل ہونے کی شرائط پوری کر چکا ہے۔یہ اپر اسٹیج پے لوڈ کی صلاحیت میں اضافے سمیت متعدد اہم جدتوں کے ذریعے چین میں درمیانے درجے کے تجارتی و سول راکٹس کے ذریعے متعدد سیٹلائٹس کی تعیناتی اور گہرے خلائی تحقیق کے شعبوں میں موجود بعض خلا کو پُر کرے گا۔
Trending
- کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے: 5 زخمی ڈاکوؤں سمیت 6 ملزمان گرفتار، بھاری مالِ مسروقہ برآمد
- چین اور ایکواڈور کو سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، چینی صدر
- مکاؤ کے نئے پانچ سالہ منصوبے سے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
- عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں برقرار
- چانگ چھون ماڈرن میٹروپولیٹن ایریا ” فلم پلس کھپت سیزن” کا آغاز
- چین شہری اور دیہی علاقوں پر محیط تجارتی نیٹ ورک قائم کرے گا
- پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ڈرائیور زخمی
- گال ٹیسٹ: پڈیکل کی شاندار سنچری، بھارت نے پہلی اننگز میں 462 رنز بنالیے
- چین کا عالمی سطح پر صحرائی زمینوں کی بحالی اور صحرا زدگی سے نمٹنے کے لیے “چینی حل” فراہم کرنے کا عزم
- قتل و غارت کی زمین پر ، “ڈریگن ریستوران” کا آگ جلا کر کھانا پکانے کا انتخاب