بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں سیشلز کے وزیر خارجہ بیری فاور سے ملاقات کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ اس سال چین اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے۔ چین اس موقع کو بنیاد بناتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت، سمندری معیشت، جزیرہ جاتی معیشت اور سبز معیشت کے شعبوں میں سیشلز کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ حال ہی میں، سیشلز حکومت نے کئی دوست ممالک کی حکومتوں کے ساتھ مل کر “تائیوان کی علیحدگی پسند” قوتوں کے نمائندے لائی چھنگ ڈے کے بیرونِ ملک سفر کے لیے پرواز کا اجازت نامہ منسوخ کیا اور ایک چین کے اصول پر اپنے دوٹوک مؤقف کا مضبوط اظہار کیا، جسے چین انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چین سیشلز کے ساتھ مل کر کثیرالجہتی نظام کے تحفظ، عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے، اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔سیشلز کے وزیر خارجہ بیری فاور نے کہا کہ سیشلز اور چین سچے دوست ہیں۔ پچاس سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے، چین نے ہمیشہ سیشلز کو برابر کا درجہ دیا ہے اور سیشلز کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم مدد فراہم کی ہے۔ سیشلز نے ایک چین کی پالیسی پر اپنا موقف دہرایا ہے اور یہ موقف مستقبل میں بھی برقرار رہے گا۔ سیشلز چینی صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر چین کے ساتھ قریبی اعلیٰ سطحی تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کا شکار ہوگئے
- The trailer for the film Spider-Man Beyond the Spider-Verse has been leaked online
- کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹ کے لیے خصوصی ڈیسک قائم
- چوہدری پرویز الہیٰ کا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
- پشاور کو پہلی بار اسکواش کے عالمی مقابلوں کی میزبانی مل گئی
- رجب بٹ نے اپنی دولت کی نمائش کرنے کی انوکھی وجہ بتادی
- Despite Tax Relief, Salaried Class Pays Rs. 2 Billion More in Taxes in July 2026
- Viral notification regarding Basant 2027 in Punjab declared fake
- ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
- شرمیلا ٹیگور نے منصور علی خان پٹودی سے شادی پر اسلام قبول کیا تھا، بیٹی کا انکشاف
اپناوطن ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پاکستان بھر میں اور اوورسیز پاکستانیوں کے نیوزپلیٹ فارم کے بانی مدیر اعلیٰ نعیم کا شمار کہنہ مشق اور منجھے ہوئے مایہ ناز صحافیوں میں ہوتا ہے۔