News Views Events
Apna Watan

سلمان خان اسپتال کے باہر پاپارازیوں پر برہم، کس سے ملنے آئے تھے؟

0

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 20 مئی کو ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر فوٹوگرافرز کے ہجوم اور شور شرابے پر برہم ہو گئے، جس کے بعد ان کا ردعمل سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان ممبئی کے علاقے ماہم میں واقع ہندو جا اسپتال سے باہر نکل رہے تھے کہ اسی دوران پاپارازی کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور انہیں قریب سے گھیر کر ویڈیوز اور تصاویر بنانا شروع کر دیں۔ صورتحال اس قدر غیر آرام دہ ہوگئی کہ اداکار کو کچھ دیر کے لیے رکنا پڑا۔

ہجوم اور شور بڑھنے پر سلمان خان نے فوٹوگرافرز کو سختی سے مخاطب کرتے ہوئے انہیں اپنے رویے کو بہتر بنانے کی ہدایت دی، جس پر انہوں نے فوری طور پر معذرت کی اور کیمرے نیچے کر لیے۔ اس کے بعد اداکار اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہو گئے۔ تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ وہ اسپتال کس سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، تاہم بڑی تعداد میں صارفین نے سلمان خان کے مؤقف کی حمایت کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسپتال جیسے حساس مقام پر اس طرح کا رویہ غیر مناسب ہے، جہاں مریض اور ان کے اہلخانہ پہلے ہی ذہنی دباؤ میں ہوتے ہیں، ایسے میں شور شرابہ مزید تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کچھ دن قبل ہی سلمان خان نے اپنی تنہائی سے متعلق وائرل ہونے والے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ اپنی سماجی زندگی سے خوش ہیں لیکن کبھی کبھار ’’سوشل بیٹری‘‘ کم ہونے پر لوگوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.