ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی میڈلز کے حصول کی امیدیں روشن
ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی میڈلز کے حصول کی امیدیں روشن ہو گئیں۔
چین کے شہر پانزیہوامیں جاری 33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ میں ماہ نور علی سمیت پاکستان کے سات کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز نے تیسرے راؤنڈ میں 29 منٹ کے مقابلے کے بعد کاہی لی کو0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
بوائز انڈر 17 ایونٹ میں نعمان خان نے چین ہین لو کو38 منٹ اور محمد عمیر عارف نے ریحان محمد کو 25 منٹ میں 0-3 سے قابو کرلیا۔
بوائز انڈر 15 میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل نے محض 16 منٹ میں نوک پی کو اور سہیل عدنان نے دھرا جوہری کو 31 منٹ کی جدوجہد کے بعد کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے قابو کر لیا۔
بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفیٰ خان کو کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایک گیم کی قربانی دینا پڑی، مصطفیٰ خان نے ہارون کو 33 منٹ کی تگ و دو کے بعد 1-3 سے زیر کیا۔
گرلز انڈر15 ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سیڈ 4 ماہ نور علی اور بہن سیڈ 8 سحرش علی کے درمیان انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم ماہ نور علی نے 43 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں سحرش علی کو 2-3 سے مات دیکھ کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔
پی این پی