چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 82 افراد ہلاک ،متعدد زخمی و لاپتہ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کے ایک کوئلہ کان میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 82 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مزدوروں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر چینگ زی میں واقع لیوشین یو کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں گزشتہ شام گیس جمع ہونے کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات میں چند ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں اب تک 82 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی مزدوروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
چینی حکام کے مطابق اگر کسی قسم کی غفلت یا حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی سامنے آئی تو ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.