بیجنگ :چین کے صدرِ شی جن پھنگ نے صوبہ شانشی کے ضلع چھن یوان میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے کے بعد اہم ہدایات جاری کی ہیں۔رپورٹس کے مطابق “لیو شن یو” کوئلہ کان کے زیرِ زمین حصے میں گیس دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جائے، سائنسی بنیادوں پر تلاش اور امدادی کارروائیاں منظم کی جائیں اور بعد از حادثہ امور کو مناسب انداز میں نمٹایا جائے۔انہوں نے زور دیا کہ حادثے کی وجوہات کا مکمل تعین کیا جائے اور قانون کے مطابق ذمہ داروں کا سخت احتساب کیا جائے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ مختلف علاقوں اور اداروں کو اس حادثے سے سبق سیکھتے ہوئے خطرات اور حفاظتی خامیوں کی جامع جانچ اور اصلاح کرنی چاہیے تاکہ بڑے اور سنگین حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سیلابی سیزن بھی درپیش ہے، لہٰذا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے، سیلاب سے بچاؤ اور امدادی کاموں کو مضبوط کیا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ اُدھر سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیرِ اعظم چانگ گو چھنگ متعلقہ اداروں کے حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ روانہ ہو گئے ہیں تاکہ امدادی اور ریسکیو کارروائیوں کی نگرانی کر سکیں۔
Trending
- انگلینڈ کے جو روٹ نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
- حیدرآباد سکھر موٹر وے سے پہلے پنجاب کا نیا منصوبہ، سندھ کا وفاق سے اعتراض
- ٹیم کی خراب کارکردگی پر سلمان علی آغا نے خاموشی توڑ دی، بابراعظم کی واپسی کا امکان
- رمشا خان کی بہن کا انگریزی میں نکاح، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
- ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس: مختلف ترقیاتی منصوبوں کے جامع ایجنڈے پر غور
- پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کھلاڑی مریم محمود کا نام برطانوی کلب ریکسیم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر درج
- اسما عباس کے شوہر پہلی اہلیہ کو یاد کرتے ہوئے رو پڑے
- مہنگی درآمدی چینی سستے داموں برآمد کرنے کی اجازت
- مصطفی کمال کا صوبائی محکمے پر خود قابض ہوکر ’ڈیولوشن‘ کا نعرہ مذاق ہے، ترجمان سندھ حکومت
- ورلڈ کپ فائنل کے بعد ہنگامہ آرائی، فیفا کی ارجنٹائن کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے خلاف سخت کارروائی