News Views Events
Apna Watan

فرخ خان کا روات آتشزدگی پر اظہار افسوس، متاثرین کے لیے فوری ریلیف کا مطالبہ

0

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فرخ خان نے روات میں پیش آنے والی آتشزدگی کے واقعے پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ دکانداروں کے لیے فوری امداد اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 

تھانہ ہمک کے علاقے روات جی ٹی روڈ بازار میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد فروٹ اور سبزی کے کھوکھے اور دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں ریسکیو ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر تیزی سے پھیلی کہ دکاندار اپنا سامان بچانے میں بھی ناکام رہے

۔ رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔فرخ خان نے متاثرہ تاجروں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے کاروبار کا آغاز کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے بازاروں اور کھوکھا مارکیٹس میں سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو سخت بنایا جائے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ بعض اوقات لاپرواہی کے باعث یا جان بوجھ کر سگریٹ وغیرہ پھینکنے جیسے عمل سے بھی آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں، اس لیے اس حوالے سے سخت نگرانی اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔فرخ خان نے کہا کہ چھوٹے تاجروں اور کھوکھا مالکان کا روزگار ہی ان کے خاندانوں کی کفالت کا واحد ذریعہ ہوتا ہے، اس لیے اس طرح کے حادثات میں فوری امدادی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.