فیفا ورلڈ کپ سے قبل برازیل کی مشہور نمبر 10 جرسی پر نئی بحث چھڑ گئی
برازیل نیشنل فٹبال ٹیم کی تاریخی نمبر 10 جرسی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے جہاں نیمار کے بعد اس مشہور نمبر کے نئے حقدار پر بحث شروع ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیسیئس جونیئر کی شاندار کارکردگی کے بعد شائقین اور فٹبال ماہرین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ انہیں فیفا ورلڈکپ 2026 میں برازیل کی آئیکونک نمبر 10 جرسی دی جائے۔
برازیل کی نمبر 10 جرسی ماضی میں فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں جیسے پیلی، رونالڈینو، ریوالڈو اور کاکا پہن چکے ہیں جس کی وجہ سے اس نمبر کو برازیلی فٹبال کی شناخت سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برازیلین فٹبال میں نئی نسل کی قیادت کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے اور کئی حلقے ونیسیئس جونیئر کو ٹیم کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔
پی این پی