فیفا ورلڈکپ: اسپین نے اپنی تاریخ کے انوکھے اسکواڈ کا اعلان کردیا
یورپی چیمپئن اسپین نے آئندہ فٹبال ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں حیران کن طور پر ریال میڈرڈ کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
اسپین کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ٹیم بغیر کسی ریال میڈرڈ کھلاڑی کے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوینتے نے اپنی ٹیم کی بنیاد زیادہ تر بارسلونا کے کھلاڑیوں پر رکھی ہے۔
اسکواڈ میں بارسلونا کے آٹھ کھلاڑی شامل ہیں جن میں لامین یامال، پیڈری، گاوی، ڈینی اولمو اور فیران ٹوریس نمایاں ہیں۔
دوسری جانب ڈیان ہوئیسن اور دانی کارواخال جیسے ریال میڈرڈ کے اہم نام اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔
کوچ ڈی لا فوینتے نے اس فیصلے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے کھلاڑیوں کا تعلق کسی کلب سے نہیں بلکہ قومی ٹیم سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف ایسے کھلاڑی چاہتے ہیں جو اسپین کی نمائندگی پر فخر محسوس کریں۔
اسکواڈ میں پریمیئر لیگ سے تعلق رکھنے والے سات کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں۔
کوچ نے لامین یامال اور نیکو ولیمز کی انجری کے حوالے سے بھی اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آغاز تک مکمل فٹ ہوں گے۔
پی این پی