News Views Events
Apna Watan

اسلام آباد؛ گھر کے کچن میں گیس لیکیج سے سلنڈر پھٹ گیا، 2افراد جاں بحق

0

سیکٹر آئی ٹین میں گھر کی پہلی منزل پر قائم کچن میں گیس لیکیج سے سلنڈر پھٹنے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کے سبب 5 افراد جھلس گئے تھے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سپتال منتقل کیا گیا۔

بعدازاں، دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ تین افراد زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ زخیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.