بیجنگ میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) اور فری لانسنگ کے موضوع پر ایک خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔یہ سیشن “ہائی فلایئرز میگنیٹ” کے زیر اہتما ہوا جو گزشتہ ایک دہائی سے والدین، طلبہ اور اساتذہ کی تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقی کے حوالے سے رہنمائی کر رہا ہے ۔اس سیشن کا مقصد طلبہ کو جدید ڈیجیٹل دنیا میں دستیاب مواقع، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال، اور فری لانسنگ کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے طریقوں سے آگاہ کرنا تھا۔ شرکاء کو نہ صرف اے آئی کی بنیادی اور عملی افادیت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں بلکہ آن لائن روزگار، مہارتوں کی ترقی اور بین الاقوامی فری لانس پلیٹ فارمز سے متعلق مفید رہنمائی بھی دی گئی۔یہ سیشن پاکستان کے معروف قومی فری لانس مینٹور ہشام سرور کے شروع کردہ ایک عالمی اقدام کا حصہ تھا، جو #letsconnect کے نام سے ٹرینڈ کررہاہے ،جس کے تحت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل معیشت، جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن مواقعوں سے روشناس کرانے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل شعور اجاگر کرنا اور انہیں مستقبل کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔اس موقع پر ہائی فلائرز میگنیٹ کی بانی ،ایجوکیشن ٹرینر اور معروف ماہر تعلیم وردہ شاکر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور فری لانسنگ آج کے دور کے اہم ترین شعبے ہیں، اور پاکستانی طلبہ کو چاہیے کہ وہ ان مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں۔شرکاء نے سیشن کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ طلبہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔
Trending
- روسی فوج کا یوکرین کی اوڈیسا، چورنومورسک اور ازمائیل بندرگاہوں پر حملہ
- چین،دستاویزی فلم ” دیاویو جزائر: لہروں کے نیچے چھپی حقیقت” کی عالمی سطح پر ٹیلی کاسٹ
- چین اور مالدیپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر
- متعدد ممالک میں چین کے بارے میں مثبت رائے امریکہ سے زیادہ، پیو سروے نتائج
- چین کا پاپوا نیو گنی کی جانب سے تائی پے اکنامک آفس بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
- چین میں ونڈ اور سولر پاور کی تنصیب نے تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا
- چین کا کرغزستان کی علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کا اعلان
- چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ وقت کے تقاضوں پر پورا اترتے آئے ہیں، چینی وزیر خارجہ
- ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کوالیفائی ایونٹ کے لیگ میچ میں قومی ٹیم منجمنٹ کا انوکھا کارنامہ
- الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ