News Views Events
Apna Watan

اہلِ پنجاب کی ’موجیں ختم‘:  حکومت نے بڑی سہولت واپس لے لی

0


لاہور:

پنجاب  میں رہنے والوں کی موجیں اب ختم ہو گئی ہیں ، کیونکہ صوبائی حکومت نے ایک بڑی سہولت ختم کردی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت کل سے مسافروں کو سفر کے لیے باقاعدہ ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم اے) کے حکام کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو بس اور اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے والی دیگر تمام پبلک ٹرانسپورٹ سروسز پر مفت سفر کی سہولت 13 جون سے ختم ہو جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مفت سفر کی یہ سہولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم اب اس سہولت کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایم اے حکام کے مطابق 13 جون کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین، میٹرو بس، سپیڈو بس سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ سروسز استعمال کرنے والے مسافروں کو مقررہ کرایہ ادا کرکے ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تحت چلنے والی تمام ٹرانسپورٹ سروسز پر مفت سفر کی سہولت مقررہ تاریخ سے باضابطہ طور پر ختم کر دی جائے گی اور تمام مسافر معمول کے کرایوں کے مطابق سفر کریں گے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.