News Views Events
Apna Watan

بنگلادیش نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

0

بنگلادیش نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میچ میں بنگال ٹائیگرز نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی۔

آسٹریلیا نے بارش کے سبب کھیل رکنے تک 42 اوورز میں 187 رنز بنائے۔ لبوشین 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بارٹلیٹ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 اوورز میں 192 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 35 اوورز میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سومیا سرکار اور نجم الحسین شانتو نے 42، 42 جبکہ توحید ہریدوئے نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔

یہ بنگلادیش کی مجموعی طور پر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچز میں تیسری فتح ہے جبکہ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دی ہو۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.