News Views Events
Apna Watan

شرح سود کا تعین کرنے کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

0


کراچی:

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، خاص طور پر افراط زر پر موجود دباؤ اور اس سے متعلق عوامل کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے جائزے کے دوران مہنگائی کی صورتحال کا تجزیہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث افراط زر پر پڑنے والے دباؤ کو بھی اہمیت دی جائے گی، کیونکہ گزشتہ مانیٹری پالیسی جائزے میں انہی خدشات کی بنیاد پر شرح سود میں اضافہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 27 اپریل کو ہونے والے مانیٹری پالیسی جائزے میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 11.50 فیصد مقرر کی گئی تھی۔ اس فیصلے کی وجہ مہنگائی کے ممکنہ دباؤ اور بیرونی عوامل کو قرار دیا گیا تھا۔

آج ہونے والا مانیٹری پالیسی جائزہ مالی سال 2025-26 کا آخری جائزہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پالیسی ریٹ (شرح سود) ایک مرتبہ 100 بیسس پوائنٹس بڑھایا گیا تھا۔  اب مارکیٹ اور کاروباری حلقوں کی نظریں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے آج کے فیصلے پر مرکوز ہیں، جس کے تحت آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.