چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے گونگ بجا کر اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز کر دیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے اعزاز میں گونگ بجانے کی تقریب ہوئی۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانا ایس ای سی پی کی اہم ترجیح ہے، نوجوانوں کو سرمایہ کاری اور دولت کی تخلیق کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالیاتی خواندگی کے فروغ کے لیے مختصر آن لائن کورسز شروع کیے جائیں گے، سرمایہ کاروں کی آن بورڈنگ اور اکاؤنٹ کھلوانے کا عمل مزید آسان بنایا جا رہا ہے، آئی ایف ایم پی کو مالیاتی تعلیم اور سرمایہ کاروں کی تربیت کا مرکزی ادارہ بنا رہے ہیں۔
ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ نئی انشورنس قانون سازی شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گی، فن ٹیک اور ڈیجیٹل فنانس پاکستان کے مالیاتی مستقبل کے اہم ستون ہیں، مضبوط سرمایہ مارکیٹ، مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔
پی این پی