News Views Events
Apna Watan

رومانیہ کے سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، پاکستان کے قومی ترانے کا پہلا کورل ورژن پیش

0

اسلام آباد(نعیم اختر): پاکستان میں رومانیہ کے سفیر  ڈین اسٹوئنیسکو نے آج قومی اسمبلی کے معزز اسپیکر  سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو پاکستان کے قومی ترانے (قومی ترانہ) کے پہلے کورل (Choral) ورژن کا البم پیش کیا۔ رومانیہ نے پاکستان کو اس کے قومی ترانے کی پہلی مرتبہ پیشہ ورانہ کورل ترتیب اور تحریری موسیقی (Written Score) بطور تحفہ فراہم کی ہے۔ یہ تاریخی ثقافتی منصوبہ رومانیہ کے قومی چیمبر کوائر “مادریگال – مارین کانسٹنٹین” نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور ثقافتی تعاون کی علامت کے طور پر مکمل کیا ہے۔

May be an image of text

ملاقات میں رومانیہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

May be an image of dais and text

سفیر رومانیہ نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی اہم سفارتی کوششوں اور مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے قیام میں اس کے تعمیری کردار کو سراہا، جبکہ آج مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط بھی کیے جا رہے ہیں۔

سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رومانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات مکالمے، ثقافتی تبادلوں اور پارلیمانی روابط کے ذریعے مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.