کراچی میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال، صبح و رات کے وقت بوندا باندی کا امکان
کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب کا امکان ہے جبکہ اس دوران کبھی کبھار تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چلنے اور رات کے کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے، اگلے چند روز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 روز کے دوران 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے، صبح کے وقت نمی کا تناسب 75 اور شام کے وقت 65 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آج دادو کے اضلاع میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے اور کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔
پی این پی