News Views Events
Apna Watan

پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف چالان جمع نہ کروانے پر سخت اقدام، پولیس افسر کو ایک ماہ قید کی سزا

0

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران چالان جمع نہ کرانے پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے خصوصی اختیارات کے تحت ڈی آئی جی جواد طارق کو ایک ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے زبانی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریری حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔

عدالت کے مطابق متعدد نوٹسز کے باوجود مقدمے کا چالان جمع نہیں کرایا جا رہا تھا۔ مذکورہ مقدمہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.