News Views Events
Apna Watan

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

0

—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1156 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار 849 پوائنٹس پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 77 ہزار 931 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 78 ہزار 902 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا

انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہوکر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.