فیفا ورلڈکپ: ’میں واپس آگیا ہوں‘ رونالڈو کا دو گول کرکے ناقدین کو جواب
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ازبکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ناقدین کو بھرپور جواب دے دیا۔
پرتگال نے گروپ کے اہم میچ میں ازبکستان کو 0-5 سے شکست دی جس میں 41 سالہ رونالڈو نے دو گول اسکور کیے۔
میچ کے بعد رونالڈو نے کیمرے کے سامنے جذباتی انداز میں ’میں واپس آ گیا ہوں‘ کا نعرہ لگایا، جو ان لوگوں کے لیے واضح پیغام تھا جنہوں نے ورلڈ کپ کے آغاز میں ان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے تھے۔
ابتدائی میچ میں ڈی آر کانگو کے خلاف پرتگال کے مایوس کن 1-1 ڈرا کے بعد رونالڈو کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رونالڈو نے میچ کے چھٹے منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ بعد ازاں برونو فرنینڈس کے شاندار پاس پر دوسرا گول اسکور کرکے اپنی کارکردگی کو مزید یادگار بنا دیا۔
The first ever player in history of football to score in six World Cup tournament.
It really meant alot to him.
Ronaldo is him! The GOAT 🐐 pic.twitter.com/0nhBpnuvzx
— KING CHIDI (@guzu_p) June 23, 2026
اس کے ساتھ ہی وہ فٹبال ورلڈ کپ کے چھ مختلف ایڈیشنز میں گول کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔
میچ کے بعد رونالڈو نے کہا کہ ذاتی ریکارڈز خوشی دیتے ہیں لیکن ان کی اولین ترجیح ہمیشہ ٹیم کی کامیابی ہوتی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ ہفتہ مشکلات سے بھرپور تھا تاہم ٹیم نے محنت اور اعتماد کے ذریعے بھرپور واپسی کی اور اب وہ مزید بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پی این پی