نئی دہلی(پی این پی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں شادی سے کچھ ماہ قبل ایک لڑکی نے اپنے منگیتر کا قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں کیتن اگروال نامی ایک لڑکے کی شادی سے کچھ ماہ قبل موت ہو گئی، موت کے بعد اس کی منگیتر سیا گوئل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ تم مجھے میری سالگرہ پر چھوڑ گئے، واپس آ جاو۔ابتدا میں کیتن اگروال کی موت کو ایک حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بھارتی پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 18جون کو سیا گوئل نے کیتن اگروال کو اپنی سالگرہ کے موقع پر لوہا گڑھ قلعے سے مبینہ طور پر دھکا دے کر گہری کھائی میں گرا دیا تھا۔
پولیس نے یہ انکشاف کیا کہ سیا گوئل کا مبینہ طور پر چیتن چوہدری نامی شخص کے ساتھ تعلق تھا، اس لیے ان دونوں نے کیتن اگروال کو راستے سے ہٹانے کے لیے کئی ہفتوں پہلے ہی اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔پولیس نے قتل کرنے اور حادثے کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں سیا اور چیتن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
پی این پی
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.