بیجنگ :مصنوعی ذہانت بے مثال رفتار سے لوگوں کی زندگیوں کو تبدیل کر رہی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جواب دہندگان عالمی برادری سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ باہمی تعاون پر مبنی حکمرانی کو مضبوط بنائے، تاکہ جدت طرازی کے عمل کے دوران ممکنہ خطرات کا مؤثر انداز میں تدارک کیا جا سکے۔سروے کے مطابق 91 فیصد جواب دہندگان نے خدشہ ظاہر کیا کہ مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی سائبر حملوں اور ڈیٹا لیک جیسے سیکیورٹی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔ جبکہ 92.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ غلط معلومات اور ڈیپ فیک مواد سماجی اعتماد کو متاثر کر سکتے ہیں۔مزید برآں، 82.6 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کے عمل میں مزید ترقی پذیر ممالک اور “گلوبل ساؤتھ” کے ممالک کی اصول سازی میں شرکت ضروری ہے۔ 83.7 فیصد افراد نے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے طریقہ کار کے قیام کی اپیل کی، تاکہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال اور بے قابو ہونے کو روکا جا سکے۔سروے میں شامل 90.9 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ تکنیکی پابندیوں کے بجائے کھلے تعاون پر عمل کرنا اے آئی کی محفوظ، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سازگار ہے۔یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 24 گھنٹوں کے اندر دنیا بھر سے 6,503 نیٹیزنز نے حصہ لیا اور اپنی آراء کا اظہار کیا۔
Trending
- کرغزستان اورمصر میں چائنا میڈیا گروپ کی منتخب فلموں اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی نمائش کا آغاز
- چین کی جانب سے نیپال کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کٹھمنڈو پہنچ گئی
- نیپال کے لیے چین کی جانب سے انسانی ہمدردی پر مبنی امداد کے ایک پیکج پر عمل درآمد جاری ہے، چینی وزیر خارجہ
- چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے،چینی صدر
- ڈاکیومینٹری سیریز “شی جن پھنگ کے پسندیدہ اقوال ” کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ پر نشر ہونے کا آغاز
- صدر شی جن پھنگ کا مضمون چین۔کرغزستان تعلقات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے نئی سمت متعین کرتا ہے، کرغزستان کے سماجی حلقوں کی رائے
- سلام! کرغزستان
- بشکیک کا سفر: چین اور کرغزستان کو کیا چیز جوڑتی ہے؟ مصروف اوش بازار سے لے کر ڈینگ شیاؤ پھنگ ایونیو اور نیشنل ہسٹری میوزیم تک، بشکیک کی گلیاں چین اور کرغزستان کے درمیان دوستی کی کئی کہانیاں سناتی ہیں۔
- چینی صدرشنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے لیے بشکیک پہنچ گئے
- نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کی حیران کن ویٹ لاس جرنی، ڈائٹ روٹین بھی سامنے آگئی