Rajab Butt’s Chain Mourning Video Goes Viral, Ignites Discussion on Social Media
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں زنجیر سے ماتم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ویڈیو کب کی ہے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بعض افراد نے اس عمل کو عقیدت اور مذہبی وابستگی قرار دیتے ہوئے رجب بٹ کی حمایت کی، جبکہ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس پر مختلف سوالات اٹھائے ہیں۔
رجب بٹ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنے عقائد اور مذہبی معاملات میں آزادی حاصل ہونی چاہیے، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کا تعلق اہلِ تشیع فرقے سے نہیں تاہم وہ غمِ حسین سے بےحد عقیدت رکھتے ہیں۔

رجب بٹ کی جانب سے تاحال اس وائرل ویڈیو اور اس پر ہونے والی بحث کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم اس سے قبل بھی ماہِ محرم میں رجب بٹ کی کبھی مجالس میں شرکت اور ماتم کی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔
پی این پی