کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟
شہر قائد میں اتوار تک شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مذکورہ دورانیے میں صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی اور پھوار ہو سکتی ہے جبکہ اس دوران صبح اور شام میں مجموعی نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب موسم مرطوب بھی ہو سکتا ہے۔
شہر میں 3 روز کے دوران سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہ سکتی ہیں تاہم ہواؤں کی رفتار میں گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں قدرے کمی رہ سکتی ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بدین اور ٹھٹھ سمیت قرب و جوار کے ساحلی مقامات پر بھی بوندا باندی اور پھوار ہونے کی توقع ہے۔
پی این پی