News Views Events
Apna Watan

نورپورتھل، شہید رینجرز اہلکار عبدالقدیر سپرد خاک، ہزاروں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت

0


کراچی:

شہر قائد میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکار عبدالقدیر کی نمازِ جنازہ نورپورتھل میں ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں شہریوں، اہلکاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شہید عبدالقدیر نے گزشتہ روز کراچی میں رینجرز پر ہونے والے حملے کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

نمازِ جنازہ کے بعد رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

جنازے کے جذباتی مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے جب شہید عبدالقدیر کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو بھی آخری دیدار اور نمازِ جنازہ میں لایا گیا جس نے شرکاء کو آبدیدہ کر دیا۔

شرکاء نے شہید عبدالقدیر کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.