News Views Events
Apna Watan

قومی وصوبائی ترقیاتی بجٹ میں5 فیصد اقلیتوں کےلئے مختص کیا جائے، اکرم گل

اسلام آباد کی مسیحی کچی آبادیوں کو مسمار نہیں ہونے دیں گے ،سینیٹر طاہر خلیل سندھو

0

اسلام آباد/نیویارک: سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل نے کہا ہے کہ قومی وصوبائی بجٹ میں پانچ فیصد اقلیتوں کے لئے مختص کیا جائے تاکہ اقلیتی علاقوں میں بھی پختہ سڑکوں ،سوئی گیس اور بجلی کی سپلائی مہیا کیا جا سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ امریکا میں سینیٹر طاہر خلیل سندھو کے اعزاز میں عشائیے کے موقع پر کیا۔اکرم گل نے کہا کہ ملک میں مخلوط انتخابات ہوئے ہیں اور ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں نے غیر مسلموں سے ووٹ لئے ہیں لیکن اس کے باوجود اقلیتی علاقوں کو نظر انداز کیا گیا اس لئے حکومت کو چاہیئے کہ وہ تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو پابند کریں کہ وہ ترقیاتی فنڈز کا پانچ فیصد غیر مسلموں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں تاکہ وہ بھی بہتر طریقے سے زندگی بسر کرسکیں ۔ اکرم گل نے مزید کہا کہ اقلیتوں کی مردم شماری دوبارہ کی جائے کیونکہ ان کی مردم شماری حقائق پرمبنی نہیں ہے اور مسیحیوں کی تعداد کو انتہائی کم پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے غیر مسلم سیاسی اور معاشی طور پر مزید پسماندگی میں چلے گئے ہیں ۔ اس موقع پر سینیٹر طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کےلئے عملی اقدامات کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹیوں سے بالاتر ہو کر اقلیتوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ سینیٹر طاہرخلیل سندھو نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی مسیحی کچی آبادیوں کو مسمار نہیں ہونے دیں گے اور ان کی بحالی کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسیحیوں کو قومی وصوبائی وزارتوں میں شامل کرنا چائیئے تاکہ مسحیوں کی ترقی ہو سکے ۔ اس موقع پر پرویز رفیق سابق ایم پی اے ،پاسٹر روبن یامین ، ریورنڈ جعفری سموئیل،راحیل مجید مسیح، اظہر عبداللہ ، عابد شکیل ،صدف صدیق ایڈووکیٹ ، سموئیل روحیل،سلیمان چوہدری ، راحیل رضوان ، ڈاکٹر آصف ودیگر بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.