کراچی: چرس اسمگلنگ کے مقدمے کے ملزم کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
کراچی کی انسدادِ منشیات عدالت نے چرس اسمگلنگ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظفر اللہ کو عمر قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
اسپیشل جج کامران عطاء سومرو نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اہلکاروں پر 20 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے یا ان سے مخاصمت کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
عدالتی فیصلے سے قبل ملزم کی دو ساتھی خواتین، صدیقہ اور بی بی حمیدہ، فرار ہو گئیں، جنہیں عدالت نے مفرور قرار دے دیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزمان کئی کلوگرام چرس کوئٹہ سے کراچی اسمگل کر رہے تھے اور انہیں 9 ستمبر 2022 کو سہراب گوٹھ سے اے این ایف نے گرفتار کیا تھا۔
پی این پی