بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے بنیادی سطح پر کام کے طریقۂ کار سے متعلق منتخب ارشادات پر مشتمل کتاب حال ہی میں شائع ہوئی ہے اور ملک بھر میں اس کی اشاعت اور تقسیم شروع کر دی گئی ہے۔شی جن پھنگ نے مرکزی اور مقامی سطح پر فرائض کی انجام دہی کے دوران ، ہمیشہ بنیادی سطح کے اداروں کو اہمیت دی، ان کا خیال رکھا، اور ان کی بھرپور حمایت کی۔ اس دوران انہوں نے بنیادی سطح پر کام کرنے کے ایسے متعدد طریقۂ کار وضع کیے جو نظریاتی اہمیت اور عملی افادیت دونوں کے حامل ہیں۔شی جن پھنگ نے بنیادی سطح پر کام کے طریقۂ کار کے حوالے سے متعدد اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں، جو بنیادی سطح پر کام کو ترجیح دینے کے واضح رجحان کو فروغ دینے، درست کارکردگی کا تصور اپنانے اور اس پر عمل کرنے، نئے دور میں پارٹی کی عوامی رابطہ پالیسی پر مؤثر انداز میں عمل درآمد کرنے، عوام کے حصول، خوشحالی اور تحفظ کے احساس کو مسلسل مضبوط بنانے، اور چینی طرز جدیدیت کے لیے مضبوط، گہری اور پائیدار عوامی بنیاد فراہم کرنے کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتی ہیں۔اس کتاب میں اپریل 1983 تا اپریل 2026 کے دوران شی جن پھنگ کی رپورٹس، تقاریر، مضامین، ہدایات، تحریری احکامات اور دیگر اہم دستاویزات میں بنیادی سطح کے کام سے متعلق منتخب ارشادات شامل ہیں۔ یہ اقتباسات 190 سے زائد اہم دستاویزات سے لیے گئے ہیں۔
Trending
- چین، شین زو 21 کے خلائی عملے کے لیے اعزازات کا اعلان
- چینی صدر کی ہاکائندے ہچلیما کو زیمبیا کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکبا
- صوبائی سرحدوں کے پار علاج سے کے دروازے پر بہترین علاج” تک، چین کی طبی سہولیات کی عوامی رسائی کا سفر
- ساتویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کا بیجنگ میں انعقاد
- ایران پر پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں معاون نہیں، چینی وزارتِ خارجہ
- چین کی امریکہ کی جانب سے ڈرونز پر محصولات عائد کرنے کی سخت مخالفت
- ایکسپورٹ ٹو چائنا”سیریز کی سرگرمیاں پہلی بار افریقی ملک میں منعقد
- چین اور جنوبی کوریا پائیدار تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی وزیر خارجہ
- چین ،مکاؤ کا تیسرا پانچ سالہ منصوبہ “ایک ملک، دو نظام”کے کامیاب تجربات کا نیا باب
- پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے شیڈول کا اعلان