News Views Events
Apna Watan

صدر مملکت آج سے 9 جولائی تک کر غزستان کا دورہ کریں گے

0

صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت کے ساتھ  اعلیٰ سطح وفد بھی کرغیزستان کا سرکاری دورہ کرے گا، 21 برس کے دوران یہ کسی بھی پاکستانی صدر کا جمہوریہ کرغزستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ صدر مملکت کا یہ دورہ کرغزستان کے صدر سیدر ژاپاروف کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔ 

صدر مملکت کا دورہ پاک کرغز دوطرفہ تعلقات میں تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، صدرِ پاکستان کی کرغز صدر سیدر ژاپاروف کے ساتھ ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، دونوں رہنما پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

 مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، زراعت، ٹیکسٹائل، حلال صنعت، صحت اور دواسازی، ڈیجیٹل معیشت، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، صدرِ پاکستان کرغز پارلیمان کے اسپیکر سے بھی خیرسگالی ملاقات کریں گے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.