بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے کیا: وزیرِ خزانہ
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے جو کر سکتے تھے کیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ درمیانی مدت کی ٹیکس پالیسی اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کریں گے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ زرِمبادلہ کے ذخائر تقریباً ساڑھے 18 ارب ڈالرز ہیں، پانڈا بانڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے اور ٹیکس نظام سہل بنانے پر توجہ ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے ساتھ تجارت بڑھانا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے، این ایف سی پر بات چیت جاری ہے، صوبوں کے تعاون کے مشکور ہیں۔
پی این پی