News Views Events
Apna Watan

کراچی میں تاجر کے 25لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، واقعہ کا مقدمہ درج

0

کراچی کے علاقے صدر  میں تاجر کے ملازم سے 25لاکھ روپے لوٹنے کے واقعہ کا مقدمہ پریڈی تھابے میں متاثرہ شخص محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

پریڈی تھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر26  /429 میں مدعی کے بیان کے مطابق میں الیکٹرونکس کی دکان میں ریکوری آفیسر کا کام کرتا ہوں اپنے ساتھی کے ساتھ  25لاکھ روپے کی ریکوری کرکے واپس دفتر آیا.دفتر سے پھر رقم بیگ میں ڈال کر ہم اپنے سیٹھ شاہ زیب کو رقم دینے جارہے تھے۔

\موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے ہمیں اسلحہ کے زور پر روکاملزمان نے اسلحہ دکھا کر ہم۔ سے 25لاکھ روپے سے بھرا بیگ چھین لیاملزمان نے مزاحمت پر تشدد بھی کیا۔

پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی یے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.