News Views Events
Apna Watan

میپکو خسارے سے نکل گئی، 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع

0

— فائل فوٹو

خسارے کی شکار ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (MEPCO) منافع بخش کمپنی بن گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق میپکو نے گزشتہ 2 برس میں 1.05 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے ہیں جبکہ ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مؤثر بلنگ، بجلی چوری کی روک تھام سے مالی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جبکہ آزاد بورڈ آف ڈائریکٹرز، آٹومیشن اور شفافیت نے اس بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.