News Views Events
Apna Watan

بشریٰ انصاری نے اپنے کاسمیٹک پروسیجرز کی ویڈیو مداحوں سے شیئر کردی

0

معروف پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری کے حالیہ کاسمیٹک پروسیجرز سے متعلق ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی۔

بشریٰ انصاری پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک سینئر اور ہمہ جہت فنکارہ ہیں جو اداکاری، میزبانی، کامیڈی، لکھاری اور گلوکاری سمیت کئی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں “آنگن ٹیڑھا”، “بلقیس کور”، “اُداری”، “بارات سیریز”، “پردیس” اور “تیرے بن” شامل ہیں۔ وہ ان دنوں جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے “شیدائی” میں اپنی شاندار اداکاری پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لیے ایک اسکن کلینک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف اینٹی ایجنگ پروسیجرز کروائے۔ ان میں ڈارک سرکلز، ڈبل چِن اور بالوں کی کمزوری کے علاج شامل ہیں۔

معالج ڈاکٹر آمنہ کے مطابق بشریٰ انصاری پر “اینڈولفٹ” کے ذریعے گردن کی جلد کو بہتر بنانے اور ڈبل چِن کم کرنے کا علاج کیا گیا جبکہ “اسکلپٹرا پی ایل ایل اے” ٹریٹمنٹ بھی دیا گیا جس کے نتائج بتدریج ظاہر ہوتے ہیں اور تقریباً چھ ماہ میں واضح بہتری آتی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ جدید طریقہ کار قدرتی انداز میں چہرے کو لفٹ فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے آنکھوں کے کناروں کی جھریوں اور گردن کی لائنز کے لیے بوٹوکس بھی کروایا جبکہ بالوں کی پتلاہٹ کے علاج کے لیے آر ایف مائیکرو نیڈلنگ کا استعمال کیا گیا۔

بشریٰ انصاری کی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، کچھ صارفین ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ نے مختلف آراء کا اظہار کیا ہے۔

 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.