News Views Events
Apna Watan

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا مسلسل دوسرا دن، 4 ہزار 626 پوائنٹس کی کمی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران معاہدہ ختم کرنے کے بیان پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مسلسل دوسرا منفی دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس امریکی صدر کے بیان پر تقریبا ڈھائی فیصد گرا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4 ہزار 626 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 81 ہزار 629 پر بند ہوا ہے۔ 

حصص بازار میں آج ڈیڑھ ارب شیئرز کے سودے 62 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 474 ارب روپے کم ہوکر 20 ہزار 382 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 



پی این پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.